خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا ۔ خالد محمود نقشبندی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:25، 16 مئی 2017ء از 39.55.163.160 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خاک سورج سے اندھیروں کا ازا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا

آپ آیئں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا


حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے

میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا


عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں

بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا


جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو

اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا


حشر میں اس کو بھی سینے سے لگایئں گے حضورﷺ

جس گنہ گار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا


ماہ طیبہ کی تجلی بھی نرالی ہوگی

آپ کے گرد بھی اصحاب کا بالا ہوگا


صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالد

وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا

مزید دیکھیے

خالد محمود نقشبندی