"خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا ۔ خالد محمود نقشبندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خاک سورج سے اندھیروں کا ازا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


[[زمرہ: نعت گو شعراء]]
شاعر : [[ خالد محمود نقشبندی ]]


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== {{ نعت }} ====





نسخہ بمطابق 18:31، 3 جولائی 2017ء


شاعر : خالد محمود نقشبندی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا

آپ آیئں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا


حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے

میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا


عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں

بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا


جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو

اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا


حشر میں اس کو بھی سینے سے لگایئں گے حضورﷺ

جس گنہ گار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا


ماہ طیبہ کی تجلی بھی نرالی ہوگی

آپ کے گرد بھی اصحاب کا بالا ہوگا


صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالد

وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا

مزید دیکھیے

خالد محمود نقشبندی