حمد، نعت اور منقبت میں فرق
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:46، 24 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
اگر لغوی معنوں کے اعتبار سے حمد اور نعت میں زیادہ فرق نہیں ہے لیکن اردو اور فارسی میں ان کے اصطلاحی معنی قائم ہو چکے ہیں اور اب ان کو انہیں اصطلاحی معنوں میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے
حمد اصطلاحا اللہ رب العزت کی ، نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور منقبت کسی بھی اور ہستی کی منظوم تعریف کو کہا جاتا ہے ۔
ڈاکٹر یحٰی نشیط فرماتے ہیں
نعت کی جگہ لفظ ’’منقبت‘‘ کا استعمال جیسا مناسب محسوس نہیں ہوتا اور ’’حمدکبریا‘‘ کو کبھی ہم ’’نعت کبریا‘‘ نہیں کہتے کیوں کہ اصطلاحاً نعت حضورصلی اللہ وعلیہ وسلم کی تعریف ہے اور حمد اللہ رب العزت کے لیے مستعمل ہے۔ اس مروّجہ اصطلاح کی استعمال کی جگہ تبدیل کردی جائے تو معنی میں اشتباہ پیدا ہوجائے گا