حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے ۔ حامد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:19، 27 اپريل 2017ء از 39.55.143.163 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : حامد لکھنوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : حامد لکھنوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

جو یاد مصطفیٰ ﷺ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے


زبان پر شکوہِ رنج و الم، لایا نہیں کرتے

نبی ﷺ کے نام لیوا، غم سے گھبرایا نہیں کرتے


محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کہ پھول ایسے ہیں

یہ بے پانی کے تر رہتے ہیں، مرجھایا نہیں کرتے


ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیو جانا

سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے


اگر ہوجذبہ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے

وہ خود تشریف لے آتے ہیں، تڑپایا نہیں کرتے


جو انکے دامن رحمت سے وابستہ ہیں، اے حامدؔ

کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے


مزید دیکھیے

حامد لکھنوی