"حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے ۔ حامد لکھنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : حامد لکھنوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 35: سطر 35:
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے


=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===


==== مزید دیکھیے ====
==== مزید دیکھیے ====


[[حامد لکھنوی]]
[[حامد لکھنوی]]

نسخہ بمطابق 07:20، 27 اپريل 2017ء


شاعر : حامد لکھنوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

جو یاد مصطفیٰ ﷺ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے


زبان پر شکوہِ رنج و الم، لایا نہیں کرتے

نبی ﷺ کے نام لیوا، غم سے گھبرایا نہیں کرتے


محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کہ پھول ایسے ہیں

یہ بے پانی کے تر رہتے ہیں، مرجھایا نہیں کرتے


ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیو جانا

سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے


اگر ہوجذبہ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے

وہ خود تشریف لے آتے ہیں، تڑپایا نہیں کرتے


جو انکے دامن رحمت سے وابستہ ہیں، اے حامدؔ

کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

حامد لکھنوی