حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:42، 16 مئی 2022ء از 110.39.39.157 (تبادلۂ خیال)
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے
میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے
میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز
جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے
کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی
یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے
سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے
قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے
محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے
سنہری جالیوں میں یارِ غار آپ سے ہے
ہے ذکر آپ کا ایسا کہ آنکھ برآئے
یہ میری آنکھ ضیاء اشک بار آپ سے ہے