حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں ۔ گوہر ملسیانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:12، 15 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: گوہر ملسیانی ==== {{نعت}} ==== حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں خوشا قسمت کہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گوہر ملسیانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حصار نور میں ہوں گلشن طیبہ میں رہتا ہوں

خوشا قسمت کہ میں تو جلوۂ زیبا میں رہتا ہوں


شفق پھیلی ہو یا ہو صبح کے انوار کا منظر

میں بے خود سا خیال سنتِ آقا میں رہتا ہوں


مری سوکھی ہوئی کھیتی خدا سر سبز کر دے گا

میں روز وشب خیالِ گنبد خضریٰ میں رہتا ہوں


شعورِ زندگی پاتا ہوں میں دونوں حصار سے

کبھی بطحا میں رہتا ہوں، کبھی طیبہ میں رہتا ہوں


اطاعت کے جس گوہر تمنا ہے مری ہر دم

شفیع المذنبیں کے ضوفشاں اسوہ میں رہتا ہوں