حسین سحر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:28، 16 جنوری 2019ء از 182.186.38.159 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: حسین سحر کا اصل نام خادم حسین تھا۔ 10اکتوبر1942ءکو ضلع فیروزپور کے قصبے جلال آباد میں پیداہوئے۔پاکست...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

حسین سحر کا اصل نام خادم حسین تھا۔ 10اکتوبر1942ءکو ضلع فیروزپور کے قصبے جلال آباد میں پیداہوئے۔پاکستان بننے کے بعد پہلے بھارت سے قصور پہنچے اور پھر مارچ1948ءمیں ملتان آئے۔ ان کے والد برکت علی بھی پنجابی کے شاعر تھے۔خادم حسین نے 1953ءمیں اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ میں چھٹی جماعت میں داخلہ لیا۔`1956ءمیں بزم طلوع ادب کے زیراہتمام ٹاﺅن ہال گھنٹہ گھر ملتان میں زندگی کاپہلا مشاعرہ پڑھا۔آپ پہلے خادم حسین خادم کے نام سے شعر کہتے رہے۔ پھر ایک طویل عرصہ تک سحررومانی کے نام سے پہچانے گئے۔ 1958ءمیں ایمرسن کالج ملتان میں داخلہ لیااورکالج میگزین نخلستان کے ایڈیٹر بنے۔یکم جنوری 1962ءکو شادی ہوئی۔ اس برس بی اے کے امتحان میں کامیابی کے بعد یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا۔1967ءمیں لیکچرار منتخب ہوئے اور 1970ءکے اواخر میں ایس ای کالج بہاولپور میں تبادلہ ہوگیا۔1971ءمیں انٹرکالج ملتان میں تعینات ہوئے جسے بعد ازاں گورنمنٹ کالج سول لائنز کا نام دیاگیا۔شعبہ تعلیم میں آپ نے پرنسپل کے عہدے تک ترقی حاصل کی۔ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں پرنسپل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔20مئی 1997ءکو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ۔15ستمبر 2016ءکو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔حسین سحر 60کتابوں کے مصنف تھے جن میں غزل، نظم، نعت ،منقبت ،سلام اور تنقید و تحقیق کی کئی کتابیں شامل ہیں۔ انہوںنے قرآن پاک کامنظوم اردو ترجمہ ”فرقان عظیم “کے نام سے کیا۔پروفیسر حسین سحر کو ان کی دینی خدمات پر دومرتبہ صدارتی ایوارڈ دیاگیا۔ان کی خودنوشت ” شام وسحر“ کے نام سے شائع ہوئی جو ان کی وفات کے ایک برس بعد منظرعام پر آئی۔