حرم کی اذان حسین اللہ اللہ ۔ مظہر الدین مظہر

"نعت کائنات" سے
This is the latest revision of this page; it has no approved revision.
نظرثانی بتاریخ 09:37, 1 اگست 2017 از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مظہر الدین مظہر ==== {{نعت}} ==== حرم کی اذان حسین اللہ اللہ یہ نغمات وجد آفریں الل...)

(فرق) ←پرانی تدوین | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: مظہر الدین مظہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

حرم کی اذان حسین اللہ اللہ

یہ نغمات وجد آفریں اللہ اللہ


مکاں اللہ اللہ مکیں زمیں اللہ اللہ

دیار عرب کی زمیں اللہ اللہ


یہ ذرات فرش زمیں اللہ اللہ

مقامات روح الامیں اللہ اللہ


ہر اک سجدہ معراج ہے بندگی کی

در سید المرسلیں اللہ اللہ


میں اور سامنا سرور دو جہاں کا

میں اور شاہ دیں کے قریں اللہ اللہ


یہ حسن مکمل، یہ روضے کی جالی

یہ پردہ، یہ پردہ نشیں اللہ اللہ


فروغ رخ ماہ و انجم ہے مظہر

غبار رہ شاہ دیں اللہ اللہ