حبیب تلونڈی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:35، 20 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} حبیب تلونڈی پاکستان کے مشہور شاعر سعد اللہ شاہ کے دادا تھے ۔ احبیب تلونڈوی خود بھی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


حبیب تلونڈی پاکستان کے مشہور شاعر سعد اللہ شاہ کے دادا تھے ۔

احبیب تلونڈوی خود بھی مشہور شاعر تھے۔ وہ احسان دانش اور قتیل شفائی کا دور تھا۔ سعد اللہ شاہ کے دادا حبیب تلونڈوی کا یہ نعتیہ قطعہ تو بہت مشہور ہوا تھا۔ لوگ شاعر کو بھول گئے ،لیکن وہ نعتیہ قطعہ اب تک زبان زدِ خاص و عام ہے۔ <REF> ]http://dailypakistan.com.pk/columns/26-Jun-2015/238981 | روز نامہ پاکستان 26 جون 2015 </ref>


ہر شعر مرا عشقِ نبیؐ کا ہے شرارہ

ہر نعت مری مسجد نبویؐ کی اذاں ہے

مَیں نعت کا شاعر ہوں مجھے فخر ہے اس پر

بازارِ سخن میں مری ہیروں کی دکاں ہے


حبیب تلونڈوی نعت نہیں لکھتے تھے، بلکہ نعتیہ اشعار کی صورت میں اپنے جگر کے ٹکڑے پیش کرتے تھے۔ ان کی نعت کی شاخ پر اشعار کی شکل میں جو تازہ بہ تازہ پھول کھلتے تھے۔ ان میں سے ہر پھول زبان اور عقیدت کے اعتبار سے آبِ کوثر سے دھلا ہوا معلوم ہوتا تھا

صفحہ نامکمل ہے 

حواشی و حوالہ جات