حافظ مظہرالدین
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:19، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نمونہ کلام
اضطراب دل مضطر مرے سینے میں رہے
جس جگہ احمد مختارﷺ کا نام آتا ہے
جس جگہ احمد مختارﷺ کا نام آتا ہے
وہیں جبریل امیں لے کے سلام آتا ہے
عشق خواجہﷺ میں اک ایسا بھی مقام آتا ہے
دل دھڑکتا ہے تو رمت کا پیام آتا ہے
دل بے تاب ٹھہر ، اے دل بیتاب ٹھہر
با ادب باش کہ طیبہ کا مقام آتا ہے
دیکھئے ، رحمت کونینﷺ نوازیں کیسے
بن کے محتاج کرم شوق تمام آتا ہے
روح ڈھل جاتی ہے روتا ہوں جو یاد شہ میں
اشک جو آنکھ سے گرتا ہے وہ کام آتا ہے
بعثت خواجہﷺ ہوئی بعد رسولان کرام
صفیں ہو جائیں مکمل تو امام آتا ہے
اے دل ، اب وقت ہے پیری کا، مدینے پہنچیں
آشیانے میں پرندہ سر شام آ تا ہے
رومی و جامی و سعدی ہی پہ موقوف نہیں
انﷺ کے مداحوں میں مظہر کا بھی نام آ تا ہے