آپ «حافظ مراد» میں ترمیم کر رہے ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

انتباہ: آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا آئی پی ایڈریس (IP) اس صفحہ کے تاریخچہ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ لاگ ان ہوتے ہیں یا کھاتہ نہ ہونے کی صورت میں کھاتہ بنا لیتے ہیں تو تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے محفوظ ہوگی، جنھیں آپ کسی بھی وقت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اس ترمیم کو واپس پھیرا جا سکتا ہے۔ براہ کرم ذیل میں موجود موازنہ ملاحظہ فرمائیں اور یقین کر لیں کہ اس موازنے میں موجود فرق ہی آپ کا مقصود ہے۔ اس کے بعد تبدیلیوں کو شائع کر دیں، ترمیم واپس پھیر دی جائے گی۔

تازہ ترین نسخہ آپ کی تحریر
سطر 1: سطر 1:
#redirect:[[حافظ مراد ]]
#redirect:[[مراد حافظ ]]
 
{{بسم اللہ }}
 
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: نعت گو شعراء ]]
[[زمرہ: مالیگاوں ]]
 
تحریر : [[ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی ]]
 
=== مالیگاؤں میں نعتیہ روایت کو جلا بخشنے والے حافظ مرادؔ (پیدایش1860ء / وفات 1928ء) کی نعت گوئی پر مختصر شذرہ  ===
 
مسجدوں میناروں کے شہر[[ مالیگاؤں ]]میں[[ نعتیہ روایت]] کی پاکیزہ روش[[ عبدالکریم عرف دادا میاں عطاؔ]] (پ [[1864ء ]]/و[[ 1964ء]])، [[ منشی محمد شعبانؔ]]([[1870ء]]/[[ 1929ء]]) ،[[امیر خاں امیرؔ قریشی]]([[ 1895ء ]]/[[ 1930ء]])اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے رفتہ رفتہ بڑھتی رہی۔ ایسی شخصیات میں [[حافظ مراد]]کی مساعی بھی قابل ذکر ہے۔
 
بتایا جاتا ہے کہ آپ کی آواز بڑی پُر اثر تھی ، آپ فن [[تجوید]] و [[قرأ ت]] میں یگانہ تھے،اللہ کریم جل جلالہٗ نے آپ کو [[قرآن پا]]ک پڑھنے کا ایسا انداز بخشا کہ سننے والے مسحور ہوجایا کرتے تھے۔ آپ کا شعری ذوق بڑا صاف ستھرا تھا۔فن موسیقی سے لگاؤ کے سبب آپ کے شعروں میں بلا کی روانی اور سلاست پائی جاتی ہے ۔ آپ اپنے منفرد اور مترنم لب و لہجے میں نعتیہ اشعار سنایا کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اکثر بزرگانِ دین کے [[اعراس ]]میں ہونے والی [[محفل سماع]] میں آپ شرکت کیا کرتے اور خوش الحانی سے اپنا کلام سنا کر سامعین کے دلوں کو موہ لیا کرتے تھے۔رسالہ ’’خورشید‘‘ [[میرٹھ]]،’’جلوۂ یار‘‘ [[میرٹھ]] اور ’’ترقیِ سخن‘‘[[ ممبئی]] میں آپ کے کلام شائع ہوا کرتے تھے۔ [[مالیگاؤں]] میں [[نعتیہ روایت]] کے کینوس کو نئے تخیلات سے ہم آشنا کرنے میں[[ حافظ مراد]]کی سعیِ بلیغ قابل تحسین ہے۔ ذیل میں آپ کے چند نعتیہ اشعار نشانِ خاطر کریں ؎
 
دل کو عشقِ نبی منظور ہوا خوب ہوا
 
عشقِ اصنام جو کافور ہوا خوب ہوا
 
شکر ہے دوستو دیوانہ پنے کا میرے
 
گھر بہ گھر جا بہ جا مذکور ہوا خوب ہوا
 
-----
 
مطلق نہیں ہے چاہ کسی رشکِ حور کی
 
جب سے ہے دل کو اس مہِ انوار کی طلب
 
-----
 
بخش دینے کو ہے اللہ کی رحمت اچھی
 
بخشوانے کو ہے حضرت کی شفاعت اچھی
 
آپ دکھلادیں اگر پرتوِ عارض اپنا
 
تب میں جانوں گا میں اچھا ، مری قسمت اچھی
 
[[مالیگاؤں]] میں [[نعتیہ روایت]] کو جِلا بخشنے والے [[حافظ مراد]] کو ہم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
 
--- [[مشاہد رضوی ]]،[[ مالیگاؤں]]،17؍ مارچ [[2019ء ]]، اتوار
 
=== مزید دیکھیے ===
 
{{ٹکر 1 }}
{{باکس مضامین }}
{{ٹکر 2 }}
{{باکس 1}}
براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ نعت کائنات میں آپ کی جانب سے کی جانے والی تمام ترمیموں میں دیگر صارفین بھی حذف و اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تحریر کے ساتھ اس قسم کے سلوک کے روادار نہیں تو براہ کرم اسے یہاں شائع نہ کریں۔
نیز اس تحریر کو شائع کرتے وقت آپ ہم سے یہ وعدہ بھی کر رہے ہیں کہ اسے آپ نے خود لکھا ہے یا اسے دائرہ عام یا کسی آزاد ماخذ سے یہاں نقل کر رہے ہیں (تفصیلات کے لیے نعت کائنات:حقوق تصانیف ملاحظہ فرمائیں)۔ براہ کرم اجازت کے بغیر کسی کاپی رائٹ شدہ مواد کو یہاں شائع نہ کریں۔
منسوخ معاونت برائے ترمیم (نئی ونڈو میں کھولیں)