"حاصل گیتی نازش آدم صلی اللہ علیہ وسلم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: '''واپسی کے ربط''' '''پنڈت ہری چند رائے ''' '''غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی''' ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 2: سطر 2:




'''[[ پنڈت ہری چند رائے ]]'''
'''[[ پنڈت ہری چند اختر ]]'''


'''[[غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی]]'''
'''[[غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی]]'''
سطر 13: سطر 13:




از [[پنڈت ہری چند رائے]]
از [[پنڈت ہری چند اختر]]





حالیہ نسخہ بمطابق 21:36، 21 دسمبر 2016ء

واپسی کے ربط


پنڈت ہری چند اختر

غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


از پنڈت ہری چند اختر


حاصل گیتی نازش آدم صلی اللہ علیہ وسلم

ختم رسل سرمایہ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم


روح محبت جان عنایت علم سراپا رحمت عالم

پیکر شفقت لطف مجسم صلی اللہ علیہ وسلم


وجہِ فروغِ بزم ہدا بھی آبِ روئے گلزار صفا بھی

خود ہی سورج خود ہی شبنم صلی اللہ علیہ وسلم


تیری صدا آواز زمانہ تیرا نفس ہے سازِ زمانہ

تجھ سے بلند انسان کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم


تیرے ساتھی پھول کی خوش بو تیرے صحابہ چاند کی کرنیں

اور تو ہے ان سب سے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم


گیسو گیسو گلشن گلشن عارض عارض محفل محفل

جلوہ جلوہ عالم عالم صلی اللہ علیہ وسلم


اول و آخر بندہ ہی بندہ اول و آخر آقا ہی آقا

عبد مکمل سرورِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم


صبح ازل سے شام ابد تک تیرا ہی چرچا تیرے ہی جلوے

تو ہے محیطِ ہر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم


تیری لگن کے سائے سائے پہنچا ترے دربار تک اختر

روز جزا کا اب اسے کیا غم صلی اللہ علیہ وسلم