جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے ۔ سلمان رسول

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:01، 4 جنوری 2017ء از 203.130.22.106 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ===نعت پاک=== شاعر: سلمان رسول جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے حضورﷺ کو بے پناہ چاہے جبیں کو قدموں می...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت پاک

شاعر: سلمان رسول

جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے

حضورﷺ کو بے پناہ چاہے

جبیں کو قدموں میں ان کے رکھ دے

جو سر پہ اپنے کلاہ چاہے

رہے ہمیشہ غلام ان کا

اگر کوئی مہر و ماہ چاہے

جو ان کے در کا ہوا گدا، وہ

نہ پھر کوئی بارگاہ چاہے

ہو نام ان کا جو ڈھال اپنی

تو سامنے ہو سپاہ چاہے

ازل سے سلمان ان کا عاشق

انھی کی بس وہ نگاہ چاہے