"جہاں روضئہ پاک خیر الوریٰ ہے ۔ اقبال عظیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اقبال عظیم ==== {{نعت}} ==== جہاں روضئہ پاک خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے، تو پھر اور...)
 
 
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 36: سطر 36:


==== نعت خوانوں کی کلام پذیرائی ====
==== نعت خوانوں کی کلام پذیرائی ====
[http://naatview.com/1671-2/ | ذولفقار علی حسین کی آواز میں]
[http://naatview.com/1673-2/ | قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں]
[http://naatview.com/1678-2/ | حافظ طاہر قادری کی آواز میں]

حالیہ نسخہ بمطابق 07:12، 5 جولائی 2017ء


شاعر: اقبال عظیم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جہاں روضئہ پاک خیر الوریٰ ہے وہ جنت نہیں ہے، تو پھر اور کیا ہے

کہاں میں کہاں یہ مدینےکی گلیاں یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے


محمد [1] کی عظمت کو کیا پوچھتےہو کہ وہ صاحب قاب قوسین ٹھہرے

بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی ، یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے


جو عاصی کو دامن میں اپنی چھپا لے، جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے

اسےاور کیانام دےگا زمانہ وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے


شفاعت قیامت کی تابع نہیں ہے، یہ چشمہ تو روز ازل سے ہے جاری

خطا کار بندوں پہ لطف مسلسل شفاعت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے


قیامت کا اک دن معین ہے لیکن ہمارے لیے ہر نفس ہے قیامت

مدینےسےہم جاں نثاروں کی دوری قیامت نہیں ہے، تو پھر اور کیا ہے


تم اقبال یہ نعت کہہ تو رہے ہو مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو

کہاں تم کہاں مدح ممدوحِ یزداں ، یہ جرات نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے​

نعت خوانوں کی کلام پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| ذولفقار علی حسین کی آواز میں

| قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں

| حافظ طاہر قادری کی آواز میں