"جگر مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 54: | سطر 54: | ||
===شراکتیں=== | ===شراکتیں=== | ||
[[صارف:تیمورصدیقی]] | [[صارف:تیمورصدیقی]] | ||
[[زمرہ: شعراء]] | |||
[[زمرہ: غزل گو شعراء ]] | |||
[[زمرہ: اردو کے مشہور شعراء]] |
نسخہ بمطابق 20:49، 18 فروری 2017ء
نمونہ کلام
اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہﷺ
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہﷺ
ہاں کوئی نظر رحمت سلطان مدینہﷺ
تو صبح ازل آئینہ حسن ازل بھی
اے صل علی صورت سلطان مدینہﷺ
اے خاک مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت سلطان مدینہﷺ
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
شاہوں سے سوا سطوت سلطان مدینہﷺ
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروف عبادت
دیکھوں میں در دولت سلطان مدینہﷺ
کونین کا غم، یاد خدا، درد شفاعت
دولت ہے یہی دولت سلطان مدینہﷺ
اس امت عاصی سے نہ منہ پھیر خدا یا
نازک ہے بہت غیرت سلطان مدینہﷺ
اے جان بلب آمدہ، ہشیار، خبردار
وہ سامنے ہیں حضرت سلطان مدینہﷺ
کچھ اور نہیں کام جگر مجھ کو کسی سے
کافی ہے بس اک نسبت سلطان مدینہﷺ