"جگر مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 6: سطر 6:


{{نعت}}
{{نعت}}


اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ{{ص}}
اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ{{ص}}
سطر 24: سطر 25:
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم


شاہوں سے سوا سطوط سلطان مدینہ{{ص}}
شاہوں سے سوا سطوت سلطان مدینہ{{ص}}





نسخہ بمطابق 16:02، 17 جنوری 2017ء


نمونہ کلام

اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہﷺ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہﷺ

ہاں کوئی نظر رحمت سلطان مدینہﷺ


تو صبح ازل آئینہ حسن ازل بھی

اے صل علی صورت سلطان مدینہﷺ


اے خاک مدینہ تری گلیوں کے تصدق

تو خلد ہے تو جنت سلطان مدینہﷺ


ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم

شاہوں سے سوا سطوت سلطان مدینہﷺ


اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروف عبادت

دیکھوں میں در دولت سلطان مدینہﷺ


کونین کا غم، یاد خدا، درد شفاعت

دولت ہے یہی دولت سلطان مدینہﷺ


اس امت عاصی سے نہ منہ پھیر خدا یا

نازک ہے بہت غیرت سلطان مدینہﷺ


اے جان بلب آمدہ، ہشیار، خبردار

وہ سامنے ہیں حضرت سلطان مدینہﷺ


کچھ اور نہیں کام جگر مجھ کو کسی سے

کافی ہے بس اک نسبت سلطان مدینہﷺ

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی