جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:04، 7 جولائی 2022ء از 49.32.161.16 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عالم نظامی === {{نعت }} === جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ نہ جانے کب کہاں بجھ جائ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ

نہ جانے کب کہاں بجھ جائے زندگی کا چراغ


اندھیرے قبر کے پل بھر میں ہو گئے رخصت

میں لیکے اترا جو عشق محمدی کا چراغ


فضائے دل ہے معطر تمہاری یادوں سے

تمہارے ذکر سے روشن ہے زندگی کا چراغ


ثنا حضور کی ہوتی نہیں بغیر اس کے

دیار غیر میں دل میں جلا پہلے عاشقی کا چراغ


تمہاری ذات نے ہم کو وفا کا درس دیا

جلایا آپ نے ہر سمت آگہی کا چراغ


کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم

ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی چراغ