"جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عالم نظامی === {{نعت }} === جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ نہ جانے کب کہاں بجھ جائ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Alam Nizami.png|300px|alt="عالم نظامی"|link=عالم نظامی ]]
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}



نسخہ بمطابق 15:33، 27 مارچ 2023ء

"عالم نظامی"

شاعر: عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ

نہ جانے کب کہاں بجھ جائے زندگی کا چراغ


اندھیرے قبر کے پل بھر میں ہو گئے رخصت

میں لیکے اترا جو عشق محمدی کا چراغ


فضائے دل ہے معطر تمہاری یادوں سے

تمہارے ذکر سے روشن ہے زندگی کا چراغ


ثنا حضور کی ہوتی نہیں بغیر اس کے

دیار غیر میں دل میں جلا پہلے عاشقی کا چراغ


تمہاری ذات نے ہم کو وفا کا درس دیا

جلایا آپ نے ہر سمت آگہی کا چراغ


کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم

ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی چراغ