جسے عشق شاہ رسولاں نہیں ہے ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:13، 21 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: بہزاد لکھنوی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جسے عشق شاہ رسولاں نہیں ہے

مسلماں نہیں ہے، مسلماں نہیں ہے


نہ ہوں جس میں نور نبیﷺ کی ضیائیں

وہ ایماں نہیں ہے وہ ایماں نہیں ہے


نہ ہو جس میں دید مدینہ کا اماں

وہ دل دل نہیں ہے، وہ جاں جاں نہیں ہے


وہی تو ہیں وجہ بنائے دو عالم

بھلا ان کا کس شے پہ احساں نہیں ہے


رسائی نہیں اس کی ذات خدا تک

جسے ذات احمدﷺ کا عرفاں نہیں ہے


انہیں کی ضیائیں ہیں کون و مکاں میں

کہاں یہ تجلی فروزاں نہیں ہے


پڑھوں نعت بہزاد طیبہ میں جا کر

بجز اس کے اب کوئی ارماں نہیں ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بہزاد لکھنوی کی نعتیں