"جب سے ہوا وہ گل چمن آرائے مدینہ ۔ غلام امام امیٹھوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: غلام امام امیٹھوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== جب سے ہوا وہ گل چمن آر...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


[[شاعر: غلام امام امیٹھوی]]
شاعر: [[غلام امام امیٹھوی]]


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== {{نعت}} ====





حالیہ نسخہ بمطابق 07:16، 23 جون 2017ء


شاعر: غلام امام امیٹھوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جب سے ہوا وہ گل چمن آرائے مدینہ

جبریل بنا بلبل شیدائے مدینہ


سینہ ہے مرا روکش صحرائے مدینہ

دل ہے جرس محمل لیلائے مدینہ


واں کے در و دیوار مرے پیش نظر ہیں

اندھیر ہو گر آنکھ سے چھپ جائے مدینہ


ہر سنگ میں واں کے شررِ طور ہے پنہاں

ہر خشت کو کہئے یدِ بیضائے مدینہ


قسمت یہ دکھاتی ہے کہ حسرت کی نظر سے

ہم دیکھتے ہیں اس کو جو دیکھ آئے مدینہ