جب ذکر مصطفیٰ میں جلائیں گے ہم چراغ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:42، 7 جولائی 2022ء از 49.32.189.77 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: انجم بارہ بنکوی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت }} === جب عشق مصطفیٰ میں جلائیں گے ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: انجم بارہ بنکوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب عشق مصطفیٰ میں جلائیں گے ہم چراغ

پلکوں پہ جگمگائیں پھر دم بہ دم چراغ


جن کو نبی کے اسوہء حسنہ سے عشق ہے

ان کے بنے ہیں راہ میں نقش قدم چراغ


یہ بھی لکھا ہوا ہے خدا کی کتاب نے

سرکار نے جلائے ہیں کتنے اہم چراغ


اللہ کا کرم ہے دعائے رسول سے

اسلام کو ملے ہیں کئ محترم چراغ


جو بھی لکھے گا شعر محمد کے نام سے

اس کے لئے بنیں گے یہ کاغذ قلم چراغ


اس بار قربتوں کی خوشی سے نواز دیں

کب تک سہیں گے آپ سے دوری کا غم چراغ