"جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے ۔ محمد الیاس قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 23: سطر 23:
حشر تک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے
حشر تک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے


''مرحبایا مصطفےٰ'' کی دھوم مچاتے جائیں گے
مرحبایا مصطفےٰکی دھوم مچاتے جائیں گے





نسخہ بمطابق 05:57، 26 اپريل 2017ء


شاعر : محمد الیاس قادری

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

جب تلک یہ چاند تارے جھملاتے جائیں گے

تب تلک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے


ان کے عاشق نور کی شمعیں جلاتے جائیں گے

جب کہ حاسد دل جلاتے سٹپٹاتے جائیں گے


نعت محبوب خدا سنتے سناتے جائیں گے

یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے


حشر تک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے

مرحبایا مصطفےٰکی دھوم مچاتے جائیں گے


چار جانب ہم دیے گھی کے جلاتے جائیں گے

گھر تو گھر سارے محلے کو سجاتے جائیں گے


ہم ربیع النور میں جھنڈے ہرے لہرائیں گے

ساری گلیاں روشنی سے جگمگاتے جائیں گے


عیدمیلادالنبی کی شب چراغاں کرکےہم

قبر نور مصطفےٰ سے جگمگاتے جائیں گے


ہم جلوس جشن میلادالنبی میں جھوم کر

راستے بھر مرحبا کی دھوم مچاتے جائیں گے


جھوم کر سارے کہو، آقا کی آمد مرحبا

حشر میں بھی ہم یہی نعرہ لگاتے جائیں گے


تم کرو جشن ولادت کی خوشی میں روشنی

وہ تمہاری گور تیرہ جگمگاتے جائیں گے


حشر میں زیرِ لِوائے حمد اے عطار ہم

نعت سلطان مدینہ گنگناتے جائیں گے

نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

محمد الیاس قادری