"جبیں میری ہو سنگ در تمہارا یا رسول اللہ ۔ قمر انجم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 55: سطر 55:


[http://www.naatview.com/1431-2/ | ذولفقار علی حسینی کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/1431-2/ | ذولفقار علی حسینی کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/1433-2/ | یوسف میمن کی آواز میں]





نسخہ بمطابق 11:01، 26 اپريل 2017ء


شاعر : قمر انجم

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

جبیں میری ہوسنگ در تمہارا یا رسول اللہ

یہی ارماں ہے جینے کا سہارا یا رسول اللہ


دکھا دو اپنا چہرہ پیارا یا رسول اللہ

خدا کا جیتے جی کرلوں نظارا یا رسول اللہ


تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ

تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہ


ندامت ہے خطاوں پر مگر نازاں ہو قسمت پر

مرے ہاتھ میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ


نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش

ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہ


میں قرباں اس ادائے دستگیری کے دل جاں سے

مدد کو آگئے جب بھی پکارا یا رسول اللہ


اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے

میں کہلاوں دو عالم میں تمہارا یا رسول اللہ


غلام احمد مختار یوں پہچانے جائیں گے

کہ محشر میں بھی ہوگا ان کا نعرہ یا رسول اللہ


ترا در ہو، مرا سر ہو، سکون دل میسر ہو

پھرے کب تک یہ انجم مارا مارا یا رسول اللہ


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| ذولفقار علی حسینی کی آواز میں

| یوسف میمن کی آواز میں



مزید دیکھیے

قمر انجم