جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:15، 25 جنوری 2017ء از 203.130.22.106 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ===نعت رسول ﷺ (طرحی)=== شاعر: سلمان رسول جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین قرب عقبی میں محمد کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول ﷺ (طرحی)

شاعر: سلمان رسول

جان سے جاؤں تو ہونٹوں پہ ثنا ہو، آمین

قرب عقبی میں محمد کا عطا ہو، آمین

اسم احمد کے توسط سے جو مانگوں وہ ملے

ایسی مقبول ہر اک میری دعا ہو، آمین

جس طرح پنچھی کوئی پنجرے سے باہر نکلے

محبسِ حرص سے یوں دل بھی رہا ہو، آمین

ذکر ان کا ہی رہے جاری زباں پر میری

لب پہ ہر وقت مرے صل علی ہو، آمین

نعت لکھوں تو کرے سارا زمانہ اش اش

رنگ مدحت میں مرا سب سے جدا ہو، آمین

ہر گھڑی نام محمد ہی رگوں میں دوڑے

ہر نفس شکر کا اک سجدہ ادا ہو، آمین

اک ہی مالک سے دعا ہے کہ مری موت کے وقت

سامنے اس کا نبی جلوہ نما ہو، آمین

بعد مرنے کے کھلیں پھول مرے مرقد پر

کوئی بلبل بھی سدا نغمہ سرا ہو، آمین

ہجر میں ان کے تڑپتا ہے یہ سلمان رسول

اک جھلک ان کی عطا میرے خدا ہو، آمین