جاری ہے دو جہاں پہ حکومت رسولﷺ کی ۔ ساغر صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:49، 27 اپريل 2017ء از 39.55.143.163 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ساغر صدیقی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== جاری ہے دو جہاں پہ حکومت رسو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ساغر صدیقی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جاری ہے دو جہاں پہ حکومت رسولﷺ کی

کرتے ہیں مہر و ماہ اطاعت رسولﷺ کی


ایمان ایک نام ہے حب رسولﷺ کا

ہے خلد کی بہار محبت رسولﷺ کی


نوک مژہ پہ جن کی رہے اشک کربلا

پائیں گے حشر میں وہ شفاعت رسولﷺ کی


غار حرا کو یاد ہیں سجدے رسولﷺ کے

دیکھی ہے پتھروں نے عبادت رسولﷺ کی


دامان عقل و ہوش سہارا نہ دے مجھے

چاہت خدا کی بن گئی چاہت رسولﷺ کی


ساغر تمام عالم ہستی ہے بے حجاب

آنکھوں میں بس رہی ہے وہ خلوت رسولﷺ کی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ساغر صدیقی