تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا ۔ طاہر القادری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:43، 10 نومبر 2019ء از 119.155.94.145 (تبادلۂ خیال)
شاعر: طاہر القادری
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا
پھر کبھی تو تجھے ملا ہوتا
کاش میں سنگِ در تیرا ہوتا
تیرے قدموں کو چوُمتا ہوتا
تو چلا کرتا مری پلکوں پر
کاش میں تیرا راستہ ہوتا
ذَرّہ ہوتا جو میری راہوں کا
تیرے تلووؔں کو چھو لیا ہوتا
لڑتا پھرتا تیرے اعداء سے
تیری خاطر میں مرگیا ہوتا
تیرے مسکن کے گرد شام وسحر