تیرے ذکر سے مری آبرو - ادیب رائے پوری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:41، 23 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ حمد ۔ تیرے ذکر سے میری آبرو (از سید ادیب رائے پوری) کو بجانب تیرے ذکر سے مری آبرو - ادیب رائے پوری منتقل کیا)
تیرے ذکر سے میری آبرو،تیری شان جل جلالہ
تو میرے کلام کا رنگ و بو، تیری شان جل جلالہ
جو چٹک کے غنچہ کھلے یہاں، تو کرے وہ وصف تیرا بیاں
ہے چمن چمن تیری گفتگو، تیری شان جل جلالہ
میرے دل میں عشقِ نبی دیا، جو دیا بجھا تھا جلا دیا
جسے چاہے جیسے نواز ے تو، تیری شان جل جلالہ
جو طلب کا بھید ہیں جانتے، وہ تجھی کو تجھ سے ہیں مانگتے
جو ترے ہوئے ہیں انہیں کا تو، تیری شان جل جلالہ
یہ ادب ادیب میں تھا کہاں، تری شان کرتا جو یوں بیاں
ہے ترے کرم سے یہ سرخرو، تری شان جل جلالہ