تضمین ِ دل پذیر بر کلام نصیر ؔ (علامہ ڈاکٹرشہزادؔ مجددی، لاہور )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:38، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: پروفیسر سید ابو الحسنات حقیؔ( کان پور ) ﷺ پہلے ہر سانس مشک بو کرنا پھر مدین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: پروفیسر سید ابو الحسنات حقیؔ( کان پور )


پہلے ہر سانس مشک بو کرنا

پھر مدینے کی جستجو کرنا

عشق احمد میں چاک ہے سینہ

کفر ہے حاجتِ رفو کرنا

میرے چہرے پہ خاکِ طیبہ ہے

مجھے حوروں کے رو برو کرنا

اے صبا کوچۂ رسول میں ہوں

مجھ کو پامال چار سو کرنا

کلمہ ٔ طیبہ ہے جن کے نام

اے زباں ان کی گفتگو کرنا

آج ان کے حضور ہے پیشی

اے خدا آج سرخرو کرنا

حسن سیرت کا ذکر ہے آقا

مجھ کچھ اور خوب رو کرنا

ان کے قدموں کی دھول ہو جانا

ان کی ٹھوکر سے پھر نموکرنا

یہ سلیقہ ہے رحمت آقا

سر نہیں دل کو قبلہ رو کرنا

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png