تضمین ِ دل پذیر بر کلام نصیر ؔ (شہزادؔ مجددی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:07، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ﷺ پہلے ہر سانس مشک بو کرنا پھر مدینے کی جستجو کرنا عشق احمد میں چاک ہے سینہ کفر ہے حاجتِ رفو کرن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

پہلے ہر سانس مشک بو کرنا

پھر مدینے کی جستجو کرنا

عشق احمد میں چاک ہے سینہ

کفر ہے حاجتِ رفو کرنا

میرے چہرے پہ خاکِ طیبہ ہے

مجھ حوروں کے رو برو کرنا

اے صبا کوچۂ رسول میں ہوں

مجھ کو پامال چار سو کرنا

کلمہ ٔ طیبہ ہے جن کے نام

اے زباں ان کی گفتگو کرنا

آج ان کے حضور ہے پیشی

اے خدا آج سرخرو کرنا

حسن سیرت کا ذکر ہے آقا

مجھ کچھ اور خوب رو کرنا

ان کے قدموں کی دھول ہو جانا

ان کی ٹھوکر سے پھر نموکرنا

یہ سلیقہ ہے رحمت آقا

سر نہیں دل کو قبلہ رو کرنا


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659