ترے نام ہی کے صدقے ، ترے لطف کے سہارے (مقصود احمد مقصودؔ)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:29، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد مقصودؔ( بڑودہ) ﷺ ترے نام ہی کے صدقے ، ترے لط...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد مقصودؔ( بڑودہ)


ترے نام ہی کے صدقے ، ترے لطف کے سہارے

مرے دل میں ضو فشاں ہیں تری یاد کے ستارے

ہیں نگاہِ حق نگر کے بڑے پُر اثر اشارے

کہ بدل دیے ہیںیکسر مری زندگی کے دھارے

وہی کام آئے میرے زہے بخت روزِ محشر

تری یاد میں جو لمحے کبھی میں نے تھے گزارے

مرے والدین قرباں شہِ دیں کی ہر ادا پر

کہ خدا نے خوب ان کے خد و خال ہیں نکھارے

لیے بے شمار عصیاں ہو ا ان کے در پہ حاضر

تو بس ایک ہی گھڑی میں ہوئے جل کے راکھ سارے

نگہِ حبیب ﷺ رب کا ملا جس گھڑی سہارا

دلِ زار کا سفینہ اُسی دم لگا کنارے

کسی امتی کی بگڑی جو کہیں نہ بن سکے تو

درِ مصطفی ﷺ پہ جاکر وہ نصیب کو سنوارے

دلِ خفتہ کی سیاہی تبھی دور ہوگی مقصودؔ

کہ مکین ہوں گے اس میں مرے رب کے جب دُلارے

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی