ترصیع
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:19، 25 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin moved page صنعاتِ شعر : صنعت ترصیع to صنعت ترصیع over redirect)
اس صنعت ِ شعر میں پہلے مصرعے کے تمام الفاظ دوسرے مصرعے کے تمام الفاظ کے ہم قافیہ ہوتے ہیں ۔ مثلا احمد رضا خان بریلوی کے یہ اشعار دیکھیں
دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا
سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی
سب سے بالا و والا ہمارا نبی
کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے
چھبتی ہوئی جگر میں ادا کس گجر کی ہے
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا