تخلیق کائنات ہے قدرت کا آئینہ (گوہرؔ تری کیروی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:18، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: گوہرؔ تری کیروی( کرناٹک) ﷺ تخلیق کائنات ہے قدرت کا آئینہ ہر شئے ہے کائی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: گوہرؔ تری کیروی( کرناٹک)


تخلیق کائنات ہے قدرت کا آئینہ

ہر شئے ہے کائینات کی فطرت کا آئینہ

اِسلام کیاہے حق و صداقت کا آئینہ

ایمان کیا ہے حُسنِ اطاعت کا آئینہ

بعثت نبی کی ہے مرے رحمت کا آئینہ

قران کیا ہے آپ کی سیرت کا آئینہ

جب کفر کے اندھیروں میں حق جلوہ گر ہوا

اک لخت پاش ہو گیا ظُلمت کا آئینہ

معراج مصطفی کی فضیلت بھی دیکھئے

بخشا خدا نے آپ کو عظمت کا آئینہ

سرکار کا وہ روضہ و طیبہ کی سر زمیں

زیرِ فلک ہے گوشۂ جنّت کا آئینہ

اُمی تھے آپ اور فصاحت غلام تھی

قبضے میں آپ کے تھا بلاغت کا آئینہ

توصیف نعت گوئی کے پردہ میں کیا کریں

گوہرؔ کلام پاک ہے مدحت کا آئینہ


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی