تحقیق کس کو آپ سا صادق امیں کہے ۔ منظر عارفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظر عارفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تحقیق کس کو آپ سا صادق امیں کہے

تصدیق کس کو آپ سے بڑھ کر حسیں کہے


اللہ پاک یاد کرے اُن کے شہر کو

تاریخ اُن کے عہد کو عہد مبیں کہے


اکثر میں سوچتا ہوں کہ مجھ سا گناہ گار

کس منہ سے آپ کو دل وجاں کا مکیں کہے


اب سوچنا ہمیں ہے کہ ہم اُن کو کیا کہیں

قرآن تو حضور کو نورِ مبیں کہے


آقا مرے بھی کاسۂ مدحت پہ اِک نظر

وہ نعت دیجیے کہ فلک آفریں کہے


اُس در پہ حاضری کا میّسر ہو، گر شرف

وہ کیجیے جو آپ کا حُسنِ یقیں کہے


منظر! یہ احتیاط ہی اچھی ہے نعت میں

اپنی طرف سے آدمی کچھ بھی نہیں کہے