تبادلۂ خیال صارف:اظہار شاہجہاں پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:38، 24 اگست 2017ء از اظہار شاہجہاں پوری (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: کر کے صبا کے ساتھ سفر دور دور تک پہنچا پیامِ خیرِ بشر دور دور تک. آقا کی رہگزر پہ سفر جب کروگے تم پا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

کر کے صبا کے ساتھ سفر دور دور تک پہنچا پیامِ خیرِ بشر دور دور تک.

آقا کی رہگزر پہ سفر جب کروگے تم پاؤ گے رحمتوں کے شجر دور دور تک.

سارے جہاں میں رہتے ہیں سرکار کے غلام پھیلا ہوا ہے طیبہ نگر دور دور تک.

رکھتے ہیں دل میں خوف جو پروردگار کا ان کو نہیں ہے کوئی بھی ڈر دور دور تک.

عشقِ رسولِ پاک کا سرمہ لگا لیا اب دیکھتی ہے میری نظر دور دور تک.

ایساکرم ہو آقا کہوں ایسی نعت پاک پہونچے مرے ہنر کی خبر دور دور تک.

اظہار مدحِ سرورِ عالم کا فیض ہے تم خوب کر رہے ہو سفر دور دور تک.

اظھار شاہجہاں پوری 9305412583