تبادلۂ خیال:نعت ورثہ - تنقیدی نشیست 134

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:15، 12 جولائی 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: مطلع بہت خوبصورت ہے..... آنکھ کے تل میں سجائے شہر طیبہ کا جمال... واااااااہ واااااااہ واااااااہ چھوڑ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

مطلع بہت خوبصورت ہے..... آنکھ کے تل میں سجائے شہر طیبہ کا جمال... واااااااہ واااااااہ واااااااہ چھوڑ کر اپنی زمیں اور لوگ ان کے نام پر... ناران جسا تھر... ترکیب درست نہیں. (ناران خوبصورت لہلہاتے پہاڑوں کے درمیان وادی ہے جبکہ تھر ایک ریگستان ہے) باقی اشعار پر داد..... (ڈاکٹر صغیر احمد صغیر) 1 Manage Like

· Reply · 2d

Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad بحر عشق شاہ بحر و بر نکل آیا ہوں میں چھوڑ کر دنیا ترا محور نکل آیا ہوں میں ........مطلع کےدونوں مصرع اپنےابلاغ سےقاصرنظرآرہےہیں. بحرعشق شاہ، کیامنادی ہے؟ اگرہےتواسکی کوئی علامتی تصریح نہیں ہے.اور "بحروبرنکل آیاہوں میں "اسکےکیامعنی ہیں؟ کیاشاعرکواپنےبحروبرہونےکاادراک ہؤاہے یاکیاشاعربھروبرکی طرف نکل آیاہے.ایسالگتاہےکہ شاعرنےمطلع آخرمیں کہاہےاوروہ تھکاوٹ اورعجلت کی نذرہوتانظرآرہے میں جریدہ ہوں زمیں پر عشق کی تنظیم کا نعت کا اسلوب ہوں گھر گھر نکل آیا ہوں میں ........شعرکےمفہوم میں صراحت نہیں ہے.گھرگھرنکل آنےسےکیامرادہے.اگریہ مرادہےکہ شاعرکےاسلوبِ نعت کوگھرگھرمیں دیکھاجاسکتاہےتواس کی کوئی دلیل اورقرینہ بھی ساتھ مذکورہوناچاہئےتھا آنکھ کے تل میں سجائے شہر طیبہ کا جمال اور نظر پر باندھ کر منظر نکل آیا ہوں میں ........دوسرامصرع پھرمشکل ردیف کی نزرہوتانظرآرہاہے.بالکل غیرواضح ہے پیش کی میں نے درودوں میں سجا کر ہر دعا اور غم دنیا سے پھر اکثر نکل آیا ہوں میں ........یہ پہلاشعر ہؤاہےجس میں ردیف نبھتی نظرآرہی ہے لیکن دوسرےمصرع میں اگر "پھر "کی جگہ یوں ہوتاتوشعر شعر سریع الفہم ہوتا سلسبیل جنت ارضی سے سیرابی کے بعد بوند تھا اور بن کے اب ساگر نکل آیا ہوں میں ......ماشاء اللہ بہت پیاراشعر شاعرکےلئےبہت بہت داد چھوڑ کر اپنی زمیں اور لوگ تیرے نام پر فیصلہ مشکل بہت تھا، پر، نکل آیا ہوں میں ......ماشاء اللہ یہ بھی اچھاشعر ہے اگرچہ پرنکلنا..چونکہ بزات خود ایک فعل ہے لہذاتعقیدِ معنوی کاامکان پیداہورہاہے مضمحل دل پر فراق شہر طیبہ کا اثر چھوڑ کر ناران جیسے تھر نکل آیا ہوں میں ........ماشاء اللہ یہ بھی اچھاشعرہے بالخصوص عصر حاضرکےدومعروف مقامات کواستعارہ کےطورپرشاعرنےاستعمال کیاہے.شاعرکےلئےبہت بہت داد ایک ہجرت ذات کے اندر ، سفر تیری طرف اے مرے آقا، مرے سرور نکل آیا ہوں میں ...دونوں مصرعے تعقیدسےلبریزہیں لہذاریاضیاتی محنت سےگزرکرتب معنوی تفہیم ہوتی ہے پھرقوموں کادرست جگہ لگنا بہت اہم ہے. جوکہ نہیں لگائےگئے میں تھا کاشف کنکر بے مایہ اپنی کھوج میں بن کے بحر شاہ سے گوہر نکل آیا ہوں میں ...کھوج مونث باندھاہے.اسےدیکھ لیناچاہئے.شعر واضح المفہوم ہے.اگرچہ مناسبت کالحاظ نہیں رکھاگیا.گوہر میں کنکر تبدیل نہیں ہوتابلکہ آپ نیساں کاقطرہ نکلتاہے.تواس شعر میں اگرکنکرکی جگہ قطرہ کرلیاجائےتومسئلہ حل ہوجائے میں تھاکاشف قطرۂ بےمایہ اپنےکھوج میں بن کےبحرِشاہ سےگوہرنکل آیاہوں میں مجموعی طورپریہ نعت مشکل ردیف کی وجہ سےشاعرکےلئےمشکل پیداکرتی نظرآرہی ہے.اورزیادہ تراشعارمیں ردیف مصرعےکےپیوست نظرنہیں آرہی 2 Manage Like

· Reply · 2d

View 1 more reply Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad Masood Akhtar شکریہ سر.آپ جیسےصاحب علم وہنرلوگوں کی مصاحبت میں بہت کچھ سیکھنےکومل رہاہے.جزاک اللہ Manage Like

· Reply · 2d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور حافظ صاحب ، آپ تو کمال در کمال کرتے جا رہے ہیں 1 Edit or delete this Like

· Reply · 20h

ابوالحسن خاور Write a reply...

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola واہ محترم۔ بہت تفصیلی گفتگو ہے اور بہت کچھ علمی بھی ہے۔اس کے لےء حافظ صاحب کوبہت بہت داد ۔ میں نے بھی اس پر کچھ اپنی رائے رکھی ہے لیکن طویل ہونے کی وجہ سے کمنٹ باکس میں نہیں آ سکی۔اس لےء ایڈمن صاحب کو پوسٹ کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے موزوں سمجھا تو شاید پوسٹ کر دیں گے ۔ 1 Manage Like

· Reply · 2d

Hide 12 Replies ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور جی ضرور،میں ا س کے لیے تیار ہوں ۔ آپ کی رائے بہت اہم ہے ۔ ایک ممکنہ حل یہ بھی ہے کہ آپ دو یا تین حصوں میں لگا دیں تاکہ رائے آپ ہی کی آئی ڈی سے آجائے ۔ جیسے آپ حکم کریں ۔ میں بھی اجزاء کی شکل میں یہاں پیش کر سکتا ہوں ۔ 1 Edit or delete this Like

· Reply · 1d · Edited

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola ابوالحسن خاور میں نے تو کل رات ہی ایڈمن کی منظوری کے لےء پوسٹ کر دی ہے۔ آپ جیسا بہتر سمجھیں کریں۔ Manage Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola تبصرہ: معنوی اعتبار سے مطلع بہت عمدہ ہے۔ لیکن لفظوں کے نامناسب انتخاب نے شعر کی معنوی و صوروی حسن کو متاثر کر دیا ہے۔مصرع اولیٰ میں دو جگہ "بحر" کا استعمال ہوا ہے۔ اول مقام پر بحر بہ ہاےء ہوز یعنی "بہر" کا محل ہے۔ بہر عشق یعنی عشق کے لےء۔اس سے مفہوم و…See More Manage Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola دوسرا شعر: واہ۔واہ۔واہ۔ مصرع اولیٰ میں شعریت بھرپور ہے۔ روانی بھی متاثر کن ہے۔ لیکن مصرع ثانی میں اظہار کی شگفتگی کا فقدان ہے۔ نظر پر باندھنا کی ترکیب خوبصورت نہیں لگ رہی ہے اور شاید خلاف محاورہ بھی ہو۔ دوسرا مصرع یوں ہو سکتا تھا۔۔ ع آنکھ میں رکھ کر ہر…See More Manage Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola چھٹا شعر: بہت خوب۔ ناران اور تھر جیسے جگہوں کے نام کی شمولیت سے اس شعر میں جان آ گیء ہے۔ " تھر " بطور قافیہ استعمال کرنے پر شاعر خصوصی داد کا مستحق ہے۔ نعت میں اس قافیہ کو کھپانا زرا مشکل تھا۔…See More Manage Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola پانچواں شعر: یہ شعر بھی قابلِ داد ہے۔ عشق رسول میں سب کچھ تیاگ دینے کی ترغیب دیتا ہوا یہ شعر ہمیں ہمالیایء سلطنت کپل وستو کے اس سدھارتھ کی یا پھر مخدوم سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے بادشاہت کی شان و شوکت کو ٹھکرا کر تلاش حق میں رخت سفر…See More Manage Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola مقطع: مقطع بھی اچھے خیال کا ترجمان ہے۔ یہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و کمال کا اعتراف ہے جن کے زیر سایہ عرب کے بدو، سلطنت عظمی کے مالک و مختار ہوگےء۔ ان میں نہ صرف مادی ترقی ہویء بلکہ وہ روحانی اقدار کے بھی امین ہو گےء۔ مصرع اولیٰ میں "کھوج" شعر م…See More Manage Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور اوہ سر بہت شکریہ ۔ لیکن اگر مین کمنٹس میں لگایا ہوتا جیسے صابر بھائی نے لگایا ہے تو اور دوست بھِی دیکھتے Edit or delete this Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola ابوالحسن خاور اوہ! سوری۔ یہ بعد میں سمجھا۔ کیا اب ممکن ہے؟ Manage Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور جی جی Edit or delete this Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور کیوں نہیں ۔ لگا دیں Edit or delete this Like

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola اوکے۔ 1 Manage Love

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور Write a reply...

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور Mtmrahi Rahi Edit or delete this Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi بحرِ عشقِ شاہِ بحر و بر نکل آیا ہوں میں چھوڑ کر دنیا ترا محور نکل آیا ہوں میں مطلع میں پہلا لفظ املاء کی غلطی کا شکار ہوا ۔۔۔بحرِ عشقِ بحر و بر ۔۔۔۔بہرِ عشقِ بحر بر ۔۔۔۔ کریں تو بحر اور بہر میں جو رعایتِ لفظی ہے اس سے شعر میں حسن پیدا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں شاعر نے مطلع یوں کہاں ہے بہرِ عشقِ شاہِ بحر بر نکل آیا ہوں میں چھوڑ کر دنیا ترا محور نکل آیا ہوں میں یعنی شاہِ بحر و بر کے عشق کے لیے میں دنیا کا محور چھوڑ کر نکل آیا ہوں ۔۔۔۔اب محور سے نکلنا خود مرکز گریز قوت کی نشان دہی کرتا ہے اس سے نفسانی خواہشات کے چنگل سے عشقِ محمدی کی طرف سفر کا اظہار ہوتا ہے جو بہر صورت بہت خوب ہے۔ مطلع کی بہت داد 1 Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi میں جریدہ ہوں زمیں پر عشق کی تنظیم کا نعت کا اسلوب ہوں گھر گھر نکل آیا ہوں میں نعت کا لفظ آنے کے باوجود یہ نعت کا شعر نہیں ہے۔ کیوں کہ مدحِ سرکار سے زیادہ اس میں تعلی ہے۔ پھر یہ کہ دوسرا مصرع عمدہ ہوا تھا ۔۔۔ پہلا مصرع اس کے ساتھ تطابق نہیں کر پایا۔ دو مصرعے ہیں اور دونوں دعوے ہیں ۔۔۔پہلے میں خود کو جریدہ اور دوسرے میں اسلوب ۔۔۔ لیکن دونوں دعووں کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ دوسرے مصرع کے ساتھ کوئی اور گرہ لگائیں تو امکان ہے کہ اچھا شعر عطا ہو کیوں کہ دوسرا مصرع بہت عمدہ ہے 1 Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi آنکھ کے تل میں سجا کر شہرِ طیبہ کا جمال اور نظر میں باندھ کر منظر نکل آیا ہوں میں شہرطیبہ کے جمال کو آنکھ کے تل میں سجا لیا اور نظر پر منظر باندھ کر مدینہ سے واپس آ رہے ہیں ۔۔۔۔ مضمون عمدہ ہے لیکن دوسرے مصرع کی بندش کچھ کمزور محسوس ہو رہی ہے۔ اور کی جگہ کوئی اور لفظ آتا تو شاید شعر اعلا ہو جاتا 1 Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi پیش کی میں نے درودوں میں سجا کر ہر دعا اور غمِ دنیا سے پھر اکثر نکل آیا ہوں میں اور ۔۔۔پھر ۔۔۔حشو ہیں ۔۔۔مصرع نہایت کمزور ہو گیا ہے اس سے 1 Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi سلسبیل جنت ارضی سے سیرابی کے بعد بوند تھا اور بن کے اب ساگر نکل آیا ہوں میں دوسرا مصرع کمزور ہے لیکن شعر کا مضمون اچھا ہے۔ ساگر سے پہلے والا حصہ کمزور ہے۔ بن کے ان کے لطف کا / سے ۔۔ ۔ کچھ اس انداز کا مصرع چھوڑ کر اپنی زمیں اور لوگ تیرے نام پر فیصلہ مشکل بہت تھا، پر، نکل آیا ہوں میں بہت عمدہ۔ مطلع کی بازگشت ہے اس شعر میں مضمحل دل پر فراق شہر طیبہ کا اثر چھوڑ کر ناران جیسے تھر نکل آیا ہوں میں بہت عمدہ ۔۔۔۔ تھر نکل آیا ہوں میں ۔۔۔ اس کو تھر میں نکل آیا ہوں ۔۔۔۔ سمجھا جائے ۔۔۔۔تو مفہوم و معانی پرکیف نظر آتے ہیں۔۔۔ پھر شعر میں ناران کا ہرکیف ماحول جسے مدینہ سے مماثل کہا گیا ہے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو تھر کہا گیا ہے ۔۔۔ کیا خوب تشابہ ہے ۔۔۔یعنی مدینہ کے جنتِ ارضی کا مفہوم اور اپنے گھر کو صحرا کہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بھی پہلو ہیں اس شعر کے ۔۔۔۔۔ بہت اچھا شعر ہے ۔۔۔۔۔۔ بہت داد ایک ہجرت ذات کے اندر ، سفر تیری طرف اے مرے آقا، مرے سرور نکل آیا ہوں میں یہ بھی اچھا ہے۔ پہلے مصرع کی بنت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔ مصرع کا نثری پیرایہ اگر نحوی اعتبار سے مکمل نہ ہو تو کوشش کر کے اسے بہتر کیا جائے ۔۔۔اس مصرع کا نثری پیکر ہی کمزور ہے تو شعر میں مصرع اولا کے طور پر کیا کشش ہو گی؟ ؟؟ دوبارہ کہہ لیں مصرع۔۔۔۔ مطلع پھر سے گونج رہا ہے یہاں بھی میں تھا کاشف کنکر بے مایہ اپنی کھوج میں بن کے بحر شاہ سے گوہر نکل آیا ہوں میں واہ واہ واہ ۔۔۔ بہت ہی اعلا اور شاندار شعر ہے۔ کنکر کی تطہیر کیسے ہوئی ہو گی بحرِ شاہ میں کہ وہ بھی گوہر بن گیا ۔۔۔۔ کیا کہنے ۔۔۔ رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک شان ۔۔۔ ویزکیہم ۔۔۔۔ نفوس کا تذکیہ کرنا بھی ہے۔ اور مدینہ کی فضا بھی وہ تزکیہ کرتی ہے۔۔۔۔ کیا عمدگی سے آپ نے اس آیت کو بیان کیا ہے ۔۔۔۔سبحان اللہ سبحان اللہ 1 Manage Like

· Reply · 1d · Edited

Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad Sabir Rizvi کنکرِ بےمایہ کی ترکیب کیادرست ہے؟ کنکرغالباہندی لفظ نہیں ..؟ Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi Hafiz Mehboob Ahmad عربی اور فارسی کے مرکبات درست ہونے کی توضیحات کیا کیا ہیں ؟؟؟؟ 1 Manage Like

· Reply · 1d

Sabir Rizvi Sabir Rizvi Hafiz Mehboob Ahmad کنکر پراکرت زبان کا لفظ ہے 1 Manage Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور Sabir Rizvi کیا کمال ہے کہ ہم یہاں بھی ہم خیال ہیں :) 1 Edit or delete this Like

· Reply · 1d

Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad Sabir Rizvi موجودہ رائج الوقت قواعدکےمطابق توپھریہ ترکیب درست نہیں ہے.. 1 Manage Like

· Reply · 1d

Muhammad Ramzan Madni Muhammad Ramzan Madni Sabir Rizvi بن کےان کے لطف کا مظہر نکل آیا ہوں میں 1 Manage Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور Write a reply...

Ashraf YousafiActive Now Ashraf Yousafi تنقیدی نشست : 134 ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے اپنی نعتیں تنقیدی نشست کے لیے بھیج رکھی ہیں ۔ باری آنے پر ضرور پیش کی جائیں گے ۔ باقی دوستوں سے بھی درخواست ہے کہ اپنی تخلیق پر " برائے گفتگو" ضرور لکھا کریں ۔ …See More 2 Manage Love

· Reply · 1d · Edited

Sabir Rizvi Sabir Rizvi Ashraf Yousafi جس نعت کو آپ مکمل ہڑھ نہیں سکتے اس پر فتویٰ کیسے صادر کر سکتے ہیں۔ نعت میں ایک شعر ایسا ہے جس میں تعلی زیادہ ہونے سے شعر نعت سے خارج ہوگیا پر آپ نے مکمل نعت پر اس کا حکم لگا دیا ۔۔۔ اچھے شعر بھی ہیں ۔۔۔ Manage Like

· Reply · 1d · Edited

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور سر نعت ورثہ ایک پینل ہی تو ہے ۔ احباب دوستوں میں اور وال پر نعت مبارکہ پیش کرنے سے قبل یہاں پر نعت پیش کرتے ہیں ۔ نعت کے دائرے میں کیا آتا ہے اور کیا نہیں اس پر علمائے نعت اور احباب میں اختلاف ہے ۔ سب کا ایک نقطے پر اکٹھے ہونا مشکل ہے ۔ …See More Edit or delete this Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور نعت میں اگر کوئی خود کو دیکھا تو ترا جود کرم یاد آیا …See More Edit or delete this Like

· Reply · 1d · Edited

Ashraf YousafiActive Now Ashraf Yousafi ابوالحسن خاور صاحب اصل بات کو قرینے کی ہے نا 1 Manage Love

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور Write a reply...

Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad صابررضوی صاحب..اس مسئلےپرکبھی بھرپوررہنماگفتگوفرمائیں کہ اگرشاعراپنےاندرکسی تجلی تاتعلی کاژکرکررہاہےاورساتھ میں یہ بھی مذکورہےکہ اس کاسببِ محض خورشیدِرسالت ہےتوایسےشعرکوغیرنعتیہ کیونکرقراردیاجاسکتاہے. اصل میں نعتیہ مضامین کی جس طرح اقسام وانواع ہیں اسی طرح ان مضامین کوپیش کرنےکےاسالیب بھی مختلف النوع ہیں 3 Manage Love

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور نعت میں اگر کوئی خود کو دیکھا تو ترا جود کرم یاد آیا کے ذیل میں کوئی قرینے سے شعر کہتا ہے تو میں اسے نعت ہی مانتا ہوں Edit or delete this Like

· Reply · 1d · Edited

Sabir Rizvi Sabir Rizvi Hafiz Mehboob Ahmad بہت عمدہ سوال اٹھایا آپ نے۔ ہم اس پر گفتگو خود بھی کرتے ہیں اور احباب کو بھی دعوت دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن الگ پوسٹ میں کریں گے ان شاء اللہ 2 Manage Like

· Reply · 1d

Hafiz Mehboob Ahmad Hafiz Mehboob Ahmad Sabir Rizvi شکریہ.. Manage Like

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور Write a reply...

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola تبصرہ: معنوی اعتبار سے مطلع بہت عمدہ ہے۔ لیکن لفظوں کے نامناسب انتخاب نے شعر کی معنوی و صوروی حسن کو متاثر کر دیا ہے۔مصرع اولیٰ میں دو جگہ "بحر" کا استعمال ہوا ہے۔ اول مقام پر بحر بہ ہاےء ہوز یعنی "بہر" کا محل ہے۔ بہر عشق یعنی عشق کے لےء۔اس سے مفہوم واضح ہوتا۔ شاہ بحر وبر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے لےء بطور استعارہ لایا گیا ہے۔ اس طرح مصرع اولیٰ میں کہا گیا ہے کہ حضور پر نور کے عشق میں شاعر دنیا کی لذتوں یا آشاءسوں سے نکل آیا ہے۔ لیکن مصرع ثانی میں لفظ محور محل نظر ہے۔یہ حرف حشو محسوس ہورہاہے۔ اس کی جگہ لفظ چکر اگر لا یا جاےء تو کچھ بات بن سکتی ہے ۔ہر چند کہ یہ لفظ سماعت پر گراں گزر سکتا ہے۔ لیکن کم از کم معنوی سقم دور ہو جائے گا۔ دوسرا مصرع یوں ہوسکتا ہے۔ ع۔ چھوڑ کر دنیا ترا چکر نکل آیا ہوں میں پہلا شعر: ایک عمدہ خیال پر مبنی شعر ہے۔ لیکن عجز بیان سے خیال کی واضح ترسیل نہیں ہو سکی ہے۔ شاعر کہنا چاہتا ہے کہ وہ روےء زمین پر عشق کی تنظیم کا جریدہ ہے۔ وہ خود کو ایک سفیر عشق یا عشق مصطفیٰ میں سفیر نعت کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے منفرد اسلوب نعت کی وجہ سے گھر گھر میں مقبول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ گھر گھر نکل آیا ہوں سے شاعر کی یہی مراد ہے۔ عشق کی تنظیم کا جریدہ جیسی ترکیب اور منفرد اسلوب کی وجہ سے ہر گھر سے نکلنا خیال کی جدت پر ضرور دلالت کرتے ہیں۔ ایسا مضمون غزل میں تو نظر آتا ہے لیکن نعت میں عنقا ہے۔ اس کے لےء شاعر داد کا مستحق ہے۔ 3 Manage Love

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola دوسرا شعر: واہ۔واہ۔واہ۔ مصرع اولیٰ میں شعریت بھرپور ہے۔ روانی بھی متاثر کن ہے۔ لیکن مصرع ثانی میں اظہار کی شگفتگی کا فقدان ہے۔ نظر پر باندھنا کی ترکیب خوبصورت نہیں لگ رہی ہے اور شاید خلاف محاورہ بھی ہو۔ دوسرا مصرع یوں ہو سکتا تھا۔۔ ع آنکھ میں رکھ کر ہر اک منظر نکل آیا ہوں میں۔ تیسرا شعر: ایک اچھا شعر۔ اس پر حافظ محبوب صاحب قبلہ نے کار آمد گفتگو کی ہے۔ میں ان سے متفق ہوں۔ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ دونوں مصرعوں میں زمانے کا فرق گراں بار سماعت ہے۔ ردیف کی وجہ سے مصرع ثانی زمانہ حال کا پابند ہے۔ اس لےء مصرع اولیٰ بھی زمانۂ ماضی کے بجائے زمانۂ حال کا تقاضا کرتا ہے۔ ویسے اس شعر کے لےء بھی داد بنتی ہے۔ چوتھا شعر: بہت خوب شعر ہے۔سلسبیل جنت ارضی کی ترکیب اور اس سے سیرابی۔ پھر مصرع ثانی میں بوند اور ساگر کے استعمال سے شعر میں مناسبات لفظی کی ایک حسین فضا قائم ہو گیء ہے۔ البتہ مصرع ثانی میں "اب" کی جگہ "اک" میرے خیال سے زیادہ موزوں ہوتا۔ پانچواں شعر: یہ شعر بھی قابلِ داد ہے۔ عشق رسول میں سب کچھ تیاگ دینے کی ترغیب دیتا ہوا یہ شعر ہمیں ہمالیایء سلطنت کپل وستو کے اس سدھارتھ کی یا پھر مخدوم سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے بادشاہت کی شان و شوکت کو ٹھکرا کر تلاش حق میں رخت سفر باندھ لیا تھا۔ مصرع ثانی میں پر کے بعد کوما کا نشان لگانا ضروری نہیں تھا۔یہ شاید ٹاءپو ہے۔ "پر نکلنا" کے استعمال سے حافظ محبوب صاحب نے جس معنوی تعقید کا خدشہ ظاہر کیا ہے میرے خیال ردیف کا ٹکڑا "نکل آیا ہوں میں" اس امکان کو مسترد کر دیتا ہے۔ 3 Manage Love

· Reply · 1d

Faiz Ahmad Shola Faiz Ahmad Shola چھٹا شعر: بہت خوب۔ ناران اور تھر جیسے جگہوں کے نام کی شمولیت سے اس شعر میں جان آ گیء ہے۔ " تھر " بطور قافیہ استعمال کرنے پر شاعر خصوصی داد کا مستحق ہے۔ نعت میں اس قافیہ کو کھپانا زرا مشکل تھا۔ ساتواں شعر: بہت عمدہ خیال ہے۔ لیکن شعر میں ڈھلتے وقت کچھ کمی رہ گیء ہے۔ مصرع اولیٰ مزید سلیقہ اور قرینہ کا متلاشی ہے۔ شاعر کہنا چاہتا ہے کہ اس کی ذات میں ایک فکری انقلاب برپا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ طبیعی ہجرت پر مجبور ہوا اور دنیوی مآحصل سے اب حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گامزن ہے۔یعنی جہل سے علم کی طرف اور تیرگی سے روشنی کی طرف نکل آیا ہے۔ پیرایۂ اظہار جیسا بھی ہو لیکن فکر کی داد بنتی ہے۔ مقطع: مقطع بھی اچھے خیال کا ترجمان ہے۔ یہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و کمال کا اعتراف ہے جن کے زیر سایہ عرب کے بدو، سلطنت عظمی کے مالک و مختار ہوگےء۔ ان میں نہ صرف مادی ترقی ہویء بلکہ وہ روحانی اقدار کے بھی امین ہو گےء۔ مصرع اولیٰ میں "کھوج" شعر میں محض وزن کی تکمیل کرتا ہے ورنہ معنویت پیدا کرنے میں یہ بے اثر ہے۔ حافظ صاحب نے اس طرف اشارہ بھی کیا ہے۔ کنکر اور گوہر کے سلسلے میں حافظ صاحب کی دلیل درست ہے لیکن شعروں کو ہمیشہ ساءنسی استدلال کی روشنی میں برکھا جانا کویء ضروری نہیں۔ کنکر بے مایہ کا گوہر میں تبدیل ہونا گوارہ کیا جا سکتا ہے۔ اصل چیز شعر کی تاثیر ہوتی ہے۔ اگر اسے سن کر کویء کیفیت نہیں پیدا ہوتی تو شعر بے جان سمجھا جائے گا۔ مجموعی طور پر یہ شعری کاوش قابل داد ہے اور شاعر سے مستقبل میں مزید پختہ اور وجدانی شاعری کی امید کی جا سکتی ہے 3 Manage Love

· Reply · 1d

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور بحر عشق شاہ بحر و بر نکل آیا ہوں میں چھوڑ کر دنیا ترا محور نکل آیا ہوں میں املا کی نشاندہی پر تو میں بھی متفق ہوں کہ "بہر" ہونا چاہیے ۔ تفہم کے اعتبار سے "محور" ہو مرکزی نقطہ یا خط ہے جس کے گرد کوئی شے گھومتی ہے ۔شاعر نے محور "حیطے"، "دائرے" یا "کشش" کے معنوں میں استعمال کیا ہے ۔ فیض احمد شعلہ صاحب کی تجویز"چکر" معنوی طور پر نسبتا بہتر ہے لیکن مجھے صوتی و لفظی تا اثر کی وجہ سے محور ہی بہتر محسوس ہوا ۔ مطلع کا مضمون اچھا ہے لیکن "بہر" اور ایک لمبی ترکیب " عشق شاہ ِ بحر و بر" کی وجہ سے کچھ مشکل ہوتی ہے ۔ فنی طور پر شعر کی تفہیم میں ایک مسئلہ "ردیف" کے درست استعمال نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہے ۔ ایک ردیف ادا نہیں ہو رہی ہے ۔ نثر دیکھیے ۔ دنیا، بہر عشق و شاہ و بحر و بر ترا محور چھوڑ کر نکل آیا ہوں ۔ بات مکمل ۔ دوسری ردیف زائد ہے ۔ اور لمبی اور قدرے منفرد ردیفوں والے مطلع میں یہ مسئلہ عام ہے ۔ Edit or delete this Like

· Reply · 20h

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور میں جریدہ ہوں زمیں پر عشق کی تنظیم کا نعت کا اسلوب ہوں گھر گھر نکل آیا ہوں میں دوستوں نے اس شعر کی تفہیم میں "میں" کو شاعر کے لیے لیا ہے ۔ مجھَے لگتا ہے یہ شعر "نعت کے اسلوب" کی طرف سے ہے ۔ میں، نعت کا اسلوب ، زمین عشق کی تنیظم کا جریدہ ہوں، [ اور] گھر گھر نکل آیا ہوں ۔ اگر کسی طور شعر میں "اور" آجائے تو تفہم واضح ہو۔ "نعت کا اسلوب" میں اسلوب بھی ایک خالصتا ادبی اصطلاح ہے ۔ یہ بھی تھوڑا سے واضح ہوتا تو تفہم اور آسان ہو جاتی Edit or delete this Like

· Reply · 19h

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور

آنکھ کے تل میں سجائے شہر طیبہ کا جمال اور نظر پر باندھ کر منظر نکل آیا ہوں میں دوستوں نے بھر پور بات کی ۔ دوسرے مصرعے کا ابہام سنبھالا نہیں جا رہا ۔ Edit or delete this Like

· Reply · 19h

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور پیش کی میں نے درودوں میں سجا کر ہر دعا اور غم دنیا سے پھر اکثر نکل آیا ہوں میں حافظ صاحب اور صابر بھائی سے اتفاق کہ "پھر" حشو ہے اور تا اثر کو کمزور کرتا ہے ۔ محترم فیض احمد شعلہ صاحب کو زمانوں کا فرق محسوس ہوا لیکن مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا ۔ شعر اچھا ہے لیکن مجھے پہلے مصرعے کی بندش بھِی اچھی نہیں لگی ۔ "دعا" اور "پیش کرنا" بہت دور ہو گئے ہیں ۔ 1 Edit or delete this Like

· Reply · 19h

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور سلسبیل جنت ارضی سے سیرابی کے بعد بوند تھا اور بن کے اب ساگر نکل آیا ہوں میں اچھا شعر ہو سکتا تھا لیکن معذرت ۔ سیراب پیاسا ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے زمین سیراب ہو سکتی ہے ۔ ۔ بوند کیسے سیراب ہو تی ہے ؟ یہ ممکن ہے کہ شاعر بوند ہو اور سلسبیل جنت ارضی "میں ملنے" کے بعد ساگر ہو کر نکل آئے ۔ دوسرے مصرعے میں فیض احمد شعلہ صاحب کی تجویز بہت عمدہ ہے ۔ "اب" کی جگہ "اک" بہتر رہے گا ۔ Edit or delete this Like

· Reply · 19h · Edited

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور چھوڑ کر اپنی زمیں اور لوگ تیرے نام پر فیصلہ مشکل بہت تھا، پر، نکل آیا ہوں میں واہ واہ وا۔ بہت عمدہ میرا خیال ہے ایک وقفے سے کام چلتا ہے فیصلہ مشکل بہت تھا پر، نکل آیا ہوں میں ۔ Edit or delete this Like

· Reply · 19h · Edited

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور مضمحل دل پر فراق شہر طیبہ کا اثر چھوڑ کر ناران جیسے تھر نکل آیا ہوں میں اچھا شعر ہے ۔ احباب نے اچھی گفتگو کی ۔ اگرچہ دل بھی ہستی کانمائندہ ہے لیکن دوسرے مصرع میں ردیف "میں" بہت زور دار ہے تو اگر مصرع اولی میں دل کے بجائے اپنی ذات کی بات "میں" ، مجھ " وغیرہ سے ہو تو شعر زیادہ زود اثر ہو ۔ ابھی کیفیت ایک مصرع سے دوسرے مصرع میں آتے ہوئے کچھ وقت لیتی ہے Edit or delete this Like

· Reply · 12h · Edited

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور ایک ہجرت ذات کے اندر ، سفر تیری طرف اے مرے آقا، مرے سرور نکل آیا ہوں میں شاعر کے اندر کونسی ہجرت ہو رہی ہے یہ واضح نہیں ہوا ۔ اگر مفہوم ہی نکالنا ہو تو نکالا جا سکتا ہے لیکن متن سے نا مکمل خاکہ بنتا ہے Edit or delete this Like

· Reply · 12h

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور میں تھا کاشف کنکر بے مایہ اپنی کھوج میں بن کے بحر شاہ سے گوہر نکل آیا ہوں میں…See More Edit or delete this Like

· Reply · 12h · Edited

ابوالحسن خاور ابوالحسن خاور مجموعی طور پر تازہ کاری متاثر کن ہے اور شاعرکی زرخیز فکر کا پتا دیتی ہے ۔ اشعار کی صراحت و تفہیم قاری کی اپنی فہم کے مطابق کم زیادہ ہو جاتی ہے ۔ ممکن ہے جن اشعار میں مجھے ابہام محسوس ہوا ہو وہ کسی اور قاری کے لیے بہت پر لطف ہوں لیکن ایسی تازہ شاعری اپنا ایک مقام رکھتی ہے ۔ میری طرف سے بہت داد ۔ Edit or delete this Like

· Reply · 12h

Kashif Irfan Kashif Irfan تمام احباب کا بہت شکریہ جنہوں نے میری نعت پر گفتگو کی، اسے پسند یا نا پسند کیا اور اس کو بہتر بنانے کے لیے عمدہ مشوروں سے نوازا..... ان شاء اللہ آپ کی آراء تخلیق کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی..... سلامت رہیں 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 1 Manage Love

· Reply · 10h · Edited

ابوالحسن خاور Write a comment...


ابوالحسن خاور Admin · July 10 at 10:06 AM · tag‎انا للہ و انا الیہ راجعون‎ 10 جولائی احمد ندیم قاسمی صاحب کا یوم وفات ہے ۔ میں نعت گوئی پر ان کے اثرات کا بہت معتقد ہوں انہوں نے نہ صرف حفیظ تائب صاحب حوصلہ افزائی بلکہ اپنی نعتیہ شاعری سے اردو ادب میں صنف نعت کی بھر پور آبیاری کی ۔

ان کی کچھ نعتیں پہلے ہی فورم میں لگائی جا چکی ہیں ۔ احباب توجہ فرما سکتے ہیں ۔ احمد ندیم قاسمی صاحب کی نعتیہ شاعری کے بارے اگر آپ کے دل میں بھی کچھ ہے تو ضرور عنایت کریں


...

See More Image may contain: 1 person, eyeglasses and closeup Image may contain: Saail Nizami, outdoor and nature 68Muhammad Iftikhar Ul Haq, Fraz Arfan and 66 others 42 Comments 3 Shares Like Comment Share Comments View 10 more comments محمد نورالله محمد نورالله https://www.youtube.com/playlist... ریڈیو پاکستان اور احمد ندیم قاسمی رح کی نعوت رسول مکرمﷺ Manage Ahmad Nadim Qasmi - YouTube YOUTUBE.COM Ahmad Nadim Qasmi - YouTube Ahmad Nadim Qasmi - YouTube Like

· Reply · 1d

View 3 more replies Bilal AmjadActive Now Bilal Amjad محمد نورالله صاحب جزاک اللہ خیر Manage Like

· Reply · 20h

Khurshid Rabbani Khurshid Rabbani Allah nadeem sb sy razi ho 1 Manage Like

· Reply · 1d

View 13 more comments ابوالحسن خاور Write a comment...


ابوالحسن خاور Admin · July 15, 2015 نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

شاعر: احمد ندیم قاسمی انتخاب : Khawar Asad...