تبادلۂ خیال:مناقب حسین بن علی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

اوپر ترمیم کا بٹن دبائیں اور اپنا نام، شہر اور کلام سب سے نیچے پیش کر کے ڈاکومنٹ کو محفوظ کر دیں درج ذیل باتوں کا خیال رکھیے

  • ہر دو مصرعوں میں ایک بار انٹر دبا کر فاصلہ دیں
  • ہر شعر کے بعد دو بار انٹر دبا کر دگنا فاصلہ دیں

اپنا کلام اس سطر کے نیچے پیش کریں


صفدرؔ جعفری لاہور

حسینؑ دیکھ رہے ہیں صفیں سجائے ہوئے

کوئی تو نکلے کفن کو عَلم بنائے ہوئے


تڑپنے لگتے ہو کیوں ذکرِ ابنِ حیدرؑ پر

علؑی کے لال سے کتنا ہو خوف کھائے ہوئے


طلب نہیں ہے کسی قصر کی نہ شاہی کی

ہمیں قبول ہیں یا رب وہ گھر جلائے ہوئے


کبھی تبسمِ اصغر میں بولتے ہیں حسینؑ

سناں کی نوک کو منبر کبھی بنائے ہوئے


یہ حوصلہ ہے انہی کا کریں حسینؑ کو قتل

ہوں جن کے خون میں شامل جگر چبائے ہوئے


تھی آگ بدر کی سینوں میں کچھ نیا کب تھا

علیؑ کی تیغ کے زخمی تھے سب بلائے ہوئے


فراتِ فکر پہ ان کے ہے اب تلک پہرا

عزائے شہ سے جو صفدؔر ہیں تلملائے ہوئے


صفدرؔ جعفری