تبادلۂ خیال:صفحۂ اول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

آرا اور سوالات

آپ اپنی آراء اور سوالات یہاں پیش کر سکتے ہیں

تیرے ذکر سے میری آبرو،تیری شان جل جلالہ

تو میرے کلام کا رنگ و بو، تیری شان جل جلالہ


جو چٹک کے غنچہ کھلے یہاں، تو کرے وہ وصف تیرا بیاں

ہے چمن چمن تیری گفتگو، تیری شان جل جلالہ


میرے دل میں عشقِ نبی دیا، جو دیا بجھا تھا جلا دیا

جسے چاہے جیسے نواز ے تو، تیری شان جل جلالہ


جو طلب کا بھید ہیں جانتے، وہ تجھی کو تجھ سے ہیں مانگتے

جو ترے ہوئے ہیں انہیں کا تو، تیری شان جل جلالہ


یہ ادب ادؔیب میں تھا کہاں، تری شان کرتا جو یوں بیاں

ہے ترے کرم سے یہ سرخرو، تری شان جل جلالہ​