تبادلۂ خیال:سرور صمدانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:13، 19 جنوری 2019ء از 182.186.31.114 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: سرور صمدانی کی نعت ہے ارتقاء پزیر مسلسل کرم کی دھوم اُمّی لقب کی دھوم، رسولِ اُمّم کی دھوم لکھی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

سرور صمدانی کی نعت ہے ارتقاء پزیر مسلسل کرم کی دھوم

اُمّی لقب کی دھوم، رسولِ اُمّم کی دھوم


لکھی ہے جب سے نعتِ رسول شہِ انام پہنچی درِ رسول پہ لوح و قلم کی دھوم

ہے لامکاں سے اور بھی آگے رواں دواں


رحمت تمام، رحمتِ عالم، کرم کی دھوم

اقصیٰ سے لے کے عرشِ معلا کی راہ میں


ہے آج تک حضور کے نقشِ قدم کی دھوم بیعثت کے بعد امن کی صورت تھی ضوفشاں

بیعثٹ سے پہلے عام تھی ظلم و ستم کی دھوم

پھر پاش پاش ہونے لگے پتھروں کے بُت ایسی ہوئ جہاں میں خدا کے حرم کی دھوم


دوری میں بھی حضوری کے منظر ہیں جلوہ گر

یونہی نہیں ہے، آج میری، ،چشمِ نم کی دھوم


جاں دے کے سرفراز کیا دینِ مصطفےٰ

دکھلائی ہر زمانے کو حق کے عَلّم کی دھوم

بخشش کا اک جواز یہی ہے مِرے لئے

ہو جائے ہجرِ آقا میں سرور کے غم کی دھوم