"تاب مرآت سحر گرد بیابان عرب" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
{{#seo: | |||
|title= حدائق بخشش ۔ امام احمد رضا خان کی شاعری | |||
|titlemode=append | |||
|keywords=نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقبول، نعت رسول، احمد رضا خان بریلوی، امام احمد رضا، صبح طیبہ میں ہوئی ۔ مصطفی جان رحمت، زمین و زماں تمہارے لیے ، واہ کیا جود و کرم ، ahmed raza, naat، حدائق بخش، حسن یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشت زناں | |||
|description= حدائق بخش۔ امام احمد رضا کی شاعری ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے۔نعتیہ کلاموں کی مقبولیت کے حوالے جو پذیرائی احمد رضا خان بریلوی کی نعتوں کو ملی ہے وہ بے مثال ہے ۔ ہر قابل ذکر نعت خواں نے آپ کے کلاموں سے اپنی آوازوں کو مزین کیا ۔ | |||
}} | |||
حالیہ نسخہ بمطابق 21:38، 30 ستمبر 2017ء
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تاب مرآت سحر گرد بیابان عرب
غازہ روئے قمر دود چراغان عرب
اللہ اللہ بہار چمنستان عرب
پاک ہیں لوث خزاں سے گل و ریحان عرب
جوشش ابر سے خون گل فردوس کرے
چھیڑ دے رگ کو اگر خار بیابان عرب
تشنہ ءِ نہر جناں ہر عربی و عجمی!
لب ہر نہر جناں تشنہ ءِ نیسان عرب
طوق غم آپ ہوائے پر قمری سے گرے
اگر آزاد کرے سرو خرامان عرب
مہر میزاں میں چھپا ہو تو حمل میں چمکے
ڈالے اک بوند شب دے میں جو باران عرب
عرش سے مژدہ ءِ بلقیس شفاعت لایا
طائرِ سدرہ نشیں مرغِ سلیمان عرب
حسن یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشت زناں
سر کٹاتے ہیں ترے نام پہ مردان عرب
کوچہ کوچہ میں مہکتی ہے یہاں بوئے قمیص
یوسفتاں ہے ہر اک گوشہ کنعان عرب
بزم قدوسی میں ہے یاد لب جاں بخش حضور
عالم نور میں ہے چشمہ ¿ حیوان عرب
پائے جبریل نے سرکار سے کیا کیا القاب
خسرو خیل ملک خادم سلطان عرب
بلبل و نیلپر و کبک و بنو پروانو!
مہ و خورشید پہ ہنستے ہیں چراغان عرب
حور سے کیا کہیں موسیٰ سے مگر عرض کریں
کہ ہے خود حسن ازل طالب جانان عرب
کرمِ نعت کے نزدیک تو کچھ دور نہیں
کہ رضائے عجمی ہو سگ حسان عرب
حدائق بخشش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا