بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:37، 16 مئی 2017ء از 39.55.163.160 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مد...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

غمخوار محمد کی ہے ذات مدینے میں


روضے پہ نگا ہیں ہوں رحمت کی گھٹائیں ہوں

ایسے بھی تو آجائیں لمحات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا وہ رات بھی آئے گی

دن گزرے کا مکہ میں اور رات مدینے میں


جس کی نہ قیامت تک اللہ سحر ہوے

ایسی بھی تو آجائے اک رات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا جائیں گے ظہوری سب

اترے گی غلاموں کی با رات مدینے میں


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری