بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:23، 3 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

غمخوار محمد کی ہے ذات مدینے میں


روضے پہ نگا ہیں ہوں رحمت کی گھٹائیں ہوں

ایسے بھی تو آجائیں لمحات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا وہ رات بھی آئے گی

دن گزرے کا مکہ میں اور رات مدینے میں


جس کی نہ قیامت تک اللہ سحر ہوے

ایسی بھی تو آجائے اک رات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا جائیں گے ظہوری سب

اترے گی غلاموں کی با رات مدینے میں


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری