"بن آئی تیری شفاعت سے رو سیاہوں کی ۔ امیر مینائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== بن آئی تیری شفاعت سے رو سیاہوں کی کہ فرد داخل دف...)
 
سطر 34: سطر 34:




میں ناتواں ہوں پہنچوں گا آپ تک کیونکر
میں ناتوان ہوں پہنچوں گا آپ تک کیونکر


کہ بھیڑ ہوگی قیامت میں عذر خواہوں کی
کہ بھیڑ ہوگی قیامت میں عذر خواہوں کی
سطر 44: سطر 44:




خدا کریم محمدﷺ شفیع روز جزا
خدا کریم،  محمدﷺ شفیع روز جزا


امیر کیا ہے حقیقت میرے گناہوں کی
امیر کیا ہے حقیقت میرے گناہوں کی

نسخہ بمطابق 05:41، 29 اگست 2021ء


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

بن آئی تیری شفاعت سے رو سیاہوں کی

کہ فرد داخل دفتر ہوئی گناہوں کی


ترے فقیر دکھائیں جو مرتبہ اپنا

نظر سے اترے چڑھی بارگاہ شاہوں کی


ذرا بھی چشم کرم ہو تو لے اڑیں حوریں

سمجھ کے سرمہ سیاہی مرے گناہوں کی


خوشا نصیب جو تیری گلی میں دفن ہوئے

جناں میں روحیں ہیں ان مغفرت پناہوں کی


فرشتے کرتے ہیں دامان زلف حور سے صاف

جو گرد پڑتی ہے اس روضے پر نگاہوں کی


رکے گی آ کے شفاعت تری خریداری

کھلیں گی حشر میں جب گٹھڑیاں گناہوں کی


میں ناتوان ہوں پہنچوں گا آپ تک کیونکر

کہ بھیڑ ہوگی قیامت میں عذر خواہوں کی


نگاہ لطف ہے لازم کہ دور ہو یہ مرض

دبا رہی ہے سیاہی مجھے گناہوں کی


خدا کریم، محمدﷺ شفیع روز جزا

امیر کیا ہے حقیقت میرے گناہوں کی

مزید دیکھیے

امیر مینائی