"بلال رشید کی حمدیہ و نعتیہ شاعری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نظم)
سطر 38: سطر 38:


مجھ سے عاجز کی التجاوں کا
مجھ سے عاجز کی التجاوں کا
حمد
حمد کا جو کچھ مجھے عرفان ہے
خآص یہ اللہ کا احسان ہے
فضل سے اللہ کے بچپن سے ہی
حمد کی جانب مرا رجحان ہے
در پہ بندوں کے جو دیتا ہے صدا
کس قدر انسان وہ نادان ہے
بے سبب کر دے وہ میری مغفرت
بس یہی دل میں مرے ارمان ہے
کوئی بھی ہمسر نہیں معبود کا
پڑھ یہی بتلا رہا قرآن ہے
دے جو بندوں کو صفات کبریا
روپ میں انساں کے وہ شیطان ہے
شرک جو کرتا ہے کلمہ پڑھ کے بھی
لاکھ بہتر اس سے تو حیوان ہے
حمد گوئی کے سبب ہی اے بلال
حشر میں بخشش کا کچھ امکان ہے


====رحمت عالم محمد مصطفی ====
====رحمت عالم محمد مصطفی ====

نسخہ بمطابق 07:07، 30 اگست 2017ء


بلال رشید کی حمدیہ و نعتیہ شاعری

سننے والا ہے جو دعاوں کا

حمد

سننے والا ہے جو دعاؤں کا

دھوپ میں مہتمم ہے چھاؤں کا

سب عبادات ہیں اسی کے لیے؎

مدعا ہے وہی ثناؤں کا

انتظام اس کے پاس ہے سارا

بارشوں بادلوں ہواؤں کا

ہو کے واقف بھی سارے عیبوں سے

پردہ رکھتا ہے سب خطاؤں کا

اس کی عظمت وہ کیا سمھ پائے

جو ہو بندہ کئی خداؤں کا

سلسلہ اس سے جا کے ملتا ہے

ابتداؤں کا انتہاؤں کا

کون اس کے سوا سہارا ہے

ساری دینا کے بے نواوں کا

علم ہے اے بلال اس کو سب

مجھ سے عاجز کی التجاوں کا حمد حمد کا جو کچھ مجھے عرفان ہے خآص یہ اللہ کا احسان ہے فضل سے اللہ کے بچپن سے ہی حمد کی جانب مرا رجحان ہے در پہ بندوں کے جو دیتا ہے صدا کس قدر انسان وہ نادان ہے بے سبب کر دے وہ میری مغفرت بس یہی دل میں مرے ارمان ہے کوئی بھی ہمسر نہیں معبود کا پڑھ یہی بتلا رہا قرآن ہے دے جو بندوں کو صفات کبریا روپ میں انساں کے وہ شیطان ہے شرک جو کرتا ہے کلمہ پڑھ کے بھی لاکھ بہتر اس سے تو حیوان ہے حمد گوئی کے سبب ہی اے بلال حشر میں بخشش کا کچھ امکان ہے


رحمت عالم محمد مصطفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رحمت عالم محمد مصطفی

نازش آدم محمد مصطفی

سب سے اونچا ہوگا روز حشر بھی

آپ کا پرچم محمد مصطفی

یاد طیبہ میں یہ آنکھیں آج بھی

ہوتیں ہیں پرنم محمد مصطفی

آپ کی نعتیں سنانے کے سبب

مٹ گئے سب غم محمد مصطفی

تا قیامت اب بھرینگے اہل دیں

آپ کا ہی دم محمد مصطفی

تھے شب اسری میں خالق کے فقط

آپ ہی محرم محمد مصطفی

کاش خود آکر سناؤں آپ کو

اپنے سارے غم محمد مصطفی

کاش محشر میں بنیں بحر بتول

میرے بھی ہمدم محمد مصطفی

آپ کی رحمت پہ اس نادار کو

ہے یقیں محکم محمد مصطفی

آپ کا ہی اسم عالی یہ بلال

لیتا ہے ہر دم محمد مصطفی

مزید دیکھیے

بلال رشید