بلال رشید

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مطبوعات

متاع عاقبت

حمدیہ و نعتیہ شاعری

بلال رشید کی حمدیہ و نعتیہ شاعری حمد شریف الہ العالمین حمد کا جو کچھ مجھے عرفان ہے خآص یہ اللہ کا احسان ہے فضل سے اللہ کے بچپن سے ہی حمد کی جانب مرا رجحان ہے در پہ بندوں کے جو دیتا ہے صدا کس قدر انسان وہ نادان ہے بے سبب کر دے وہ میری مغفرت بس یہی دل میں مرے ارمان ہے کوئی بھی ہمسر نہیں معبود کا پڑھ یہی بتلا رہا قرآن ہے دے جو بندوں کو صفات کبریا روپ میں انساں کے وہ شیطان ہے شرک جو کرتا ہے کلمہ پڑھ کے بھی لاکھ بہتر اس سے تو حیوان ہے پیش کر اس کو ہی اپنی حاجتیں گر تجھے اللہ پر ایمان ہے شرک سے توبہ کرو میرے عزیز کیوں کہ اس میں سربسر نقصان ہے شرک کے معنی سے جو واقف نہیں اپنے وہ انجام سے انجان ہے حمد گوئی کے سبب ہی اے بلال حشر میں بخشش کا کچھ امکان ہے