بزم کونین سجانے کے لیے آپ آئے ۔ ساغر صدیقی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:46، 14 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
زمرہ: خاص نعتیں زمرہ : ادبی نعتیں
شاعر : ساغر صدیقی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بزم کونین سجانے کے لئے آپ آئے
شمعِ توحید جلانے کے لیے آپ آئے
ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے
ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ آئے
ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو
ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ آئے
ناخدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں
کشتیاں پار لگانے کے لئے آپ آئے
قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ آئے
چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے
سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے
نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی
| محمد حسنین نقشبندی کی آواز میں
| سرور حسین نقشبندی کی آواز میں