بزم کونین سجانے کے لیے آپ آئے ۔ ساغر صدیقی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:28، 27 اپريل 2017ء از 39.55.143.163 (تبادلۂ خیال) (←نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی)
شاعر : ساغر صدیقی
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
بزم کونین سجانے کے لئے آپ آئے
شمعِ توحید جلانے کے لیے آپ آئے
ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے
ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ آئے
ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو
ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ آئے
ناخدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں
کشتیاں پار لگانے کے لئے آپ آئے
قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ آئے
چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے
سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے
نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی
| محمد حسنین نقشبندی کی آواز میں
| سرور حسین نقشبندی کی آواز میں