"بزم کونین سجانے کے لیے آپ آئے ۔ ساغر صدیقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 37: سطر 37:


سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے
سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے


=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===

حالیہ نسخہ بمطابق 10:16، 12 ستمبر 2021ء


شاعر : ساغر صدیقی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بزم کونین سجانے کے لئے آپ آئے

شمعِ توحید جلانے کے لیے آپ آئے


ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے

ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ آئے


ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو

ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ آئے


ناخدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں

کشتیاں پار لگانے کے لئے آپ آئے


قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں

دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ آئے


چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے

سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے

نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| عزیز میاں داد کی آواز میں

| محمد حسنین نقشبندی کی آواز میں

| سرور حسین نقشبندی کی آواز میں



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ساغر صدیقی