بانجھ مٹی ہوئی بارور آپ سے ۔ عبد القادر تاباں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:13، 6 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=عبد القادر تاباں {{بسم اللہ }} شاعر: عبد القارر تاباں زمرہ: نومبر 2017 === {{ن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Abdul Qadir Taaban.jpg


شاعر: عبد القارر تاباں

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بانجھ مٹی ہوئی بارور آپ سے

شاخ ِہستی پہ آئے ثمر آپ سے


کتنا مکروہ تھا زندگی کا سفر

خوشبویں ہو گئیں ہمسفر آپ سے


صبح کاذب گئ صبح صادق ہوئی

دل میں پھوٹی حقیقی سحر آپ سے


پردہء چشم سے جیسے کائی ہٹی

منظروں تک گئی ہے نظر آپ سے


شرق سے غرب تک اڑتی پھرتی ہے اب

روشنی کو ملے بال و پر آپ سے


سایہء رحمت ِایزدی آپ ہیں

چھاؤں لیتا ہے اک اک شجر آپ سے


رحمت ِدوجہاں اُمّتی جو ہوئے

ہم جڑُے ہیں ادھر اور اُدھر آپ سے


دل وہ تاباں نہیں جس میں آقا نہ ہوں

گھر حقیقت میں ہوتا ہے گھر آپ سے

مزید دیکھیے

سانچہ:منتخب کلام