"بانجھ مٹی ہوئی بارور آپ سے ۔ عبد القادر تاباں" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (ADMIN نے صفحہ بانجھ مٹی ہوئی بار ور آپ سے ۔ عبد القادر تاباں کو بجانب بانجھ مٹی ہوئی بارور آپ سے ۔ عبد القادر تاباں منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 08:46، 31 مارچ 2018ء
شاعر: عبد القادر تاباں
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بانجھ مٹی ہوئی بارور آپ سے
شاخ ِہستی پہ آئے ثمر آپ سے
کتنا مکروہ تھا زندگی کا سفر
خوشبویں ہو گئیں ہمسفر آپ سے
صبح کاذب گئ صبح صادق ہوئی
دل میں پھوٹی حقیقی سحر آپ سے
پردہء چشم سے جیسے کائی ہٹی
منظروں تک گئی ہے نظر آپ سے
شرق سے غرب تک اڑتی پھرتی ہے اب
روشنی کو ملے بال و پر آپ سے
سایہء رحمت ِایزدی آپ ہیں
چھاؤں لیتا ہے اک اک شجر آپ سے
رحمت ِدوجہاں اُمّتی جو ہوئے
ہم جڑُے ہیں ادھر اور اُدھر آپ سے
دل وہ تاباں نہیں جس میں آقا نہ ہوں
گھر حقیقت میں ہوتا ہے گھر آپ سے